جی این این سوشل

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب ‘ پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب ‘ پروگرام کے فوری آغاز کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب ‘ پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں صفائی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا اور ساہیوال میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں جلد ہی مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ، پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 361 نجی کمپنیاں رجوع کر چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام شہروں اور علاقوں میں یکساں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر نالوں کی صفائی پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی برتنے کی اجازت نہیں دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہر یا علاقے کو صفائی کی سہولیات سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی اور انتظامیہ کو مشاورت کا حکم

عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے پوچھا کہ کیا قانون میں کسی بھی جگہ لکھا ہے کہ ایک خاص تعداد میں لوگ احتجاج نہیں کر سکتے؟

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی اور انتظامیہ کو مشاورت کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی اجازت کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ دو گھنٹے میں مشاورت کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کو آج 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے عامر مغل کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرامن احتجاج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی قسم کا احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے دونوں فریقین کی دلیلیں سنیں۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے پوچھا کہ کیا قانون میں کسی بھی جگہ لکھا ہے کہ ایک خاص تعداد میں لوگ احتجاج نہیں کر سکتے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پریس کلب ایک عوامی جگہ ہے اور وہاں پرامن احتجاج کرنے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشاورت کرے اور دو گھنٹے کے اندر احتجاج کی اجازت دینے یا نہ دینے کے بارے میں فیصلہ کرے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت سے متعلق انتظامیہ کو دو گھنٹے میں مشاورت کر کے ساڑھے بارہ بجے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

ہنڈریڈ انڈیکس 162 پوائنٹس کم ہو کر 78,307 پوائنٹس پر آگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

لاہور:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 162 پوائنٹس کم ہو کر 78,307 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 78,469 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ اس طرح ایک ہی دن میں مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ایس ایکس میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 81 ہزار 5 سو کی بلند ترین سطح کو بھی عبور کر چکا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پیچھے رہ گئے

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پیچھے رہ گئے

ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں، انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران جو روٹ نے کیریئر کی 32ویں سنچری سکور کی تھی، جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں ، آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll