جی این این سوشل

جرم

کراچی میں بگٹی قبیلے کے گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

سندھ کے وزیر داخلہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی تفصیلات طلب لی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں بگٹی قبیلے کے گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
کراچی میں بگٹی قبیلے کے گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں ایک واقعے میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں پیش آیا۔ دونوں گروپوں کے درمیان تنازع کے نتیجے میں فائرنگ شروع ہو گئی جس میں متعدد افراد نشانہ بنے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میر میثم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی، فہد بگٹی اور نصیب اللہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

سندھ کے وزیر داخلہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور قانون کی رٹ کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی اور انتظامیہ کو مشاورت کا حکم

عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے پوچھا کہ کیا قانون میں کسی بھی جگہ لکھا ہے کہ ایک خاص تعداد میں لوگ احتجاج نہیں کر سکتے؟

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی اور انتظامیہ کو مشاورت کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی اجازت کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ دو گھنٹے میں مشاورت کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کو آج 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے عامر مغل کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرامن احتجاج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی قسم کا احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے دونوں فریقین کی دلیلیں سنیں۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے پوچھا کہ کیا قانون میں کسی بھی جگہ لکھا ہے کہ ایک خاص تعداد میں لوگ احتجاج نہیں کر سکتے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پریس کلب ایک عوامی جگہ ہے اور وہاں پرامن احتجاج کرنے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشاورت کرے اور دو گھنٹے کے اندر احتجاج کی اجازت دینے یا نہ دینے کے بارے میں فیصلہ کرے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت سے متعلق انتظامیہ کو دو گھنٹے میں مشاورت کر کے ساڑھے بارہ بجے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

امریکی میوزیکل گروپ "پنک مارٹینی”کا ترکیہ میں اوپن ایئر کانسرٹ

گروپ کے پرستاروں نے بھی گیت میں گلوکارہ "چائنہ فوربس” کی سنگت کی۔کانسرٹ میں فوربس نے "جے نے وکس پاس ٹریوائلر ” گیت بھی گایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی میوزیکل گروپ "پنک مارٹینی”کا ترکیہ میں اوپن ایئر کانسرٹ

امریکی میوزیکل گروپ "پنک مارٹینی”نے استنبول حربیہ جمیل توپز لومیں اوپن ایئر کانسرٹ منعقد کیا۔ٹی آرٹی کے مطابق گروپ نے متعدد معروف گیتوں کے ساتھ ساتھ ترکی گیت "کاتبم” بھی گایا۔

گروپ کے پرستاروں نے بھی گیت میں گلوکارہ "چائنہ فوربس” کی سنگت کی۔کانسرٹ میں فوربس نے "جے نے وکس پاس ٹریوائلر ” گیت بھی گایا ۔

انہوں نے گروپ کو 13ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ان کا پہلا گیت تھا جسے انہوں نے پیانسٹ میک لاڈرڈالے کے ہمراہ 26 سال کی عمر میں گایا تھا۔فوربس نے کانسرٹ میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا اور ترکی زبان میں پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے صوبہ بھر میں نافذ کی گئی دفعہ 144 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ 
وکیل اظہر صدیق نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد صرف ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنا ہے۔

 

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روک دیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی تھی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی 26 جولائی سے 28 جولائی تک نافذ رہے گی اور اس کا مقصد امن و امان قائم کرنا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll