ہم بڑی تعداد میں لوگوں کے مصائب و آلام میں مبتلا ہونے پر خود کو بے حس ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے، کملاہیرس


امر یکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ کے حوالے سے امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے اور صدر جو بائیڈن کے برعکس سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں مدد کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمہ کا وقت آچکاہے۔
کملا ہیرس نے غزہ میں انسانی بحران کے حوالے سے سخت لہجے میں کھُل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران غزہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ تباہ کن ہے،وہاں سے مرنے والے بچوں اور اپنی جان بچانے کے لئے بھاگتے ہوئے مایوس اور بھوکے لوگوں کی تصاویر آرہی ہیں،یہ لوگ بعض اوقات دوسری، تیسری یا چوتھی بار بے گھر ہو رہے ہیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہم بڑی تعداد میں لوگوں کے مصائب و آلام میں مبتلا ہونے پر خود کو بے حس ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے اور وہ مستقبل میں اس پر خاموش نہیں رہیں گی۔
انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی اور فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر اتفاق کرنے پر زور دیا۔
کملا ہیرس نے واضح کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی ملٹری اپروچ سے مطمئن نہیں۔ان کے اس سخت لہجہ کے باوجود تجزیہ کاروں کو توقع نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں قریبی اتحادی اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی۔
وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو کی پہلے صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر نے اُن سے کہا کہ انہیں غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے اور امداد کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں اب تک 39 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی بمباری، گولہ باری اور ٹینکوں کی شیلنگ سے 80 فیصد عمارتیں تباہ اور غزہ کی لاکھوں افراد پر مشتمل تقریباً پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے جبکہ قحط اور ہنگامی امداد کی کمی کے باعث انسانی بحران پید اہو چکا ہے۔
امریکی حکام کا خیال ہے کہ عنقریب غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے۔ اس پس منظر میں کملا ہیرس نے کہا کہ اس حوالہ سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت میں امید افزا پیش رفت ہوئی ہے اور میں نے اسرائیلی وزیراعظم کو بتایا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔
واضح رہے کہ کملا ہیرس ممکنہ طور پر آئندہ صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 18 hours ago

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 14 hours ago

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 15 hours ago

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 13 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 18 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 19 hours ago

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 20 hours ago

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- 16 hours ago
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 20 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 18 hours ago

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 15 hours ago

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- 16 hours ago











.jpg&w=3840&q=75)
