جی این این سوشل

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد پر لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، بیرسٹر سیف

ملک کی موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد پر لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، بیرسٹر سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد پر لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، ملک کی موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد پر لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں، جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔ وقت پر انتخابات نہ کرانا، بلے کا نشان چھیننا، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور مخصوص نشستوں سے محروم کرنا چیف الیکشن کمشنر کی کارستانی ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ واضح ہے چیف الیکشن کمشنر بغض اور تعصب کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے خلاف غیر آئینی اقدامات کر رہے تھے، چیف الیکشن کمشنر اور ان کا ساتھ دینے والوں کو فوراً اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور مینڈیٹ چور سرکار کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

دنیا

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے،امریکی پرچم بھی نذرِآتش

پولیس تشدد سے کئی مظاہرین زخمی جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف  مظاہرے،امریکی پرچم بھی نذرِآتش

امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے وقت واشنگٹن میں کام کرنے والے مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوگئی اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس تشدد سے کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے جب کہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کردیا جب کہ نیتن یاہو کے پتلے کو بھی آگ لگادی گئی۔

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹس کی اگلے صدارتی انتخاب کے لیے ممکنہ امیدوار کملا ہیرس نے بدھ کو واشنگٹن میں امریکی پرچم جلانے کی مذمت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے

عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے ، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے

پاکستان تحریک انصاف نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کے اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ عامر مغل نے بتایا کہ اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا تھا اورکارکنوں نے پہنچنا شروع کردیا ہے۔ ادھر جے یو آئی مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔

اس سےقبل پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کی ہدایت کی تھی جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کے ہاتھ میں دی گئی۔

اس دوران پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا جبکہ رحیم یار خان میں ایم این اے جاوید اقبال سمیت درجن بھر سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے پی ٹی ائی رہنما مہر نعیم اللہ کے گھر اور کیمپ پر چھاپہ مار کر ان کے پانچ دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم نعیم اللہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ کی نامور ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان اور فلمساز ساجد خان کی والدہ انتقال کر گئیں

79 سالہ میناکا ایرانی گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور اسپتال میں زیرِ علاج تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ کی نامور ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان اور فلمساز ساجد خان کی والدہ انتقال کر گئیں

بالی ووڈ کی نامور ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان اور فلمساز ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 سال کی عُمر میں دُنیا سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی اداکار و فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف ‘کے آر کے’ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فرح خان اور اُن کی والدہ کی تصویر پوسٹ کی۔

کمال راشد خان نے اپنی پوسٹ میں افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فرح خان اور ساجد خان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 79 سالہ میناکا ایرانی گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

فرح خان اور ساجد خان کے مداح اُن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوتے فلمساز بہن بھائی کی جوڑی کے لیے صبر کی دُعا کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll