جی این این سوشل

تجارت

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت

چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری کے دورہ چین کے دوران امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے کیونکہ امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ کا حب پاور پلانٹ جبکہ 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلے پر چل رہے ہیں اور انرجی باسکٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس میں شامل ہیں۔  چین کی جانب سے پاکستانی وفد کو تینوں کول پاور پلانٹس کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بھی مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے۔ چینی حکام نے پاکستان وفد کو پانڈا بانڈز کے معاملے میں بھی مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

پاکستانی وزراء کا یہ دورہ چین ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹ کے باعث مہنگی بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن، ری پروفائلنگ اور دیگر معاملات کے حوالے سے پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

دنیا

کشمیریوں کی مزاحمت جاری، صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک

کشمیری عوام کی بھارتی فوج کیخلاف مزاحمت نے جھوٹے امن کے دعوؤں کا پردہ فاش کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کشمیریوں کی مزاحمت جاری، صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیوں اور کشمیری عوام کی مزاحمت نے تازہ ترین تفصیلات میں بھارت کے جھوٹے امن کے دعووں کا پردہ فاش کر دیا۔

کشمیری عوام کی مزاحمت میں صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران مودی سرکار اپنے کالے کرتوتوں کی دنیا کی نظریں ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق 16 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اسی طرح، ضلع کٹھوعہ میں ہونے والے حملے کے بعد کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

مزید برآں 27 جولائی کو ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت چار فوجی زخمی ہوئے۔

مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیوں کا سہارا لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ پلوامہ ڈرامہ کے الزام بھی پاکستان پر لگائے گئے تھے، جس کی تصدیق بھارتی سیاستدانوں نے خود کی کہ یہ مودی کی ایک بھونڈی سازش تھی، جس کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پیرس اولمپکس 2024 ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیرس اولمپکس 2024 ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں آسٹریلیا اب تک پوائنٹس ٹیبل میں 3 گولڈ میڈلز اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اولمپکس کا آغاز ہوتے ہی ایونٹ کے پہلے دن ہی میڈلز کی دوڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا نے خواتین کی 4×100 ری لے، خواتین کی 400 میٹر فری اسٹائل اور ویمنز ٹائم ٹرائل میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ شوٹنگ ایونٹ میں چین نے پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ دوسرا گولڈ نکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔

فہرست میں تیسرا نمبر امریکا اور چوتھا میزبان فرانس کا ہے، دونوں ممالک نے اب تک 1,1 گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ امریکا نے اپنا پہلا گولڈ میڈل مردوں کی 4×100 فری اسٹائل ری لے میں حاصل کیا جبکہ فرانس نے رگبی 7 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اسی طرح بیلجیئم، جرمنی، جاپان، امریکا، فرانس، قازقستان اور ہانگ کانگ نے بھی ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس میں پہلے دن کا آخری گولڈ میڈل کوریا نے اپنے نام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شبلی فراز کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

رجسٹرار آفس نے شبلی فراز کی درخواست کل پیر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبلی فراز کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قائد خزب اختلاف شبلی فراز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

رجسٹرار آفس نے شبلی فراز کی درخواست کل پیر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کل شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

واضح رہے شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ عدالتوں نے ان کیسز میں شبلی فراز کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll