جی این این سوشل

تجارت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گیا
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد سٹاک مارکیٹ 79 ہزار 66 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 827 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 252 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں 36 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا اور سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 30 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔

دوسری جانب، کاروبار کے اختتام پر گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا تھا اور 278.34 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا، اقتصادی اشاروں میں بہتری اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں مثبت رجحانات شامل ہیں۔ تاہم، ڈالر کی قدر میں اضافہ روپے پر دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

پاکستان

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سربراہ رومانیہ نیوی سے مشترکہ ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے رومانیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ’’مشترکہ بحری تحفظ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں مسائل کے حل میں بحری افواج کے مشترکہ کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 وینزویلا: متنازعہ انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج، پولیس کیساتھ جھڑپیں

اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور حکومت نے نتائج اپنے حق میں مسخ کیے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وینزویلا: متنازعہ انتخابات کے نتائج کے خلاف عوامی احتجاج اور شدید جھڑپیں

کراکس: وینزویلا میں حالیہ صدارتی انتخابات کے متنازعہ نتائج کے خلاف عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کر دیے ہیں۔ دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی ملک میں عدم اطمینان کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور حکومت نے نتائج اپنے حق میں مسخ کیے ہیں۔

کراکس میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی ہیں جبکہ مظاہرین نے سڑکوں کو بند کر کے اور گاڑیوں کو آگ لگا کر سکیورٹی فورسز کا مقابلہ کیا ہے۔

ہزاروں افراد وسطی کراکس میں جمع ہوئے ہیں جن میں سے کچھ شہر کے آس پاس کے پہاڑوں پر کچی آبادیوں سے میلوں پیدل چل کر آئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ صدر مادورو کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

کراکس کی سڑکوں پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس کا مقصد مظاہرین کو منتشر کرنا اور انہیں صدارتی محل کی طرف جانے سے روکنا ہے۔

کچھ علاقوں میں مظاہرین نے صدر مادورو کے پوسٹر پھاڑ کر جلا دیے گئے جبکہ ٹائروں، کاروں اور کچرے کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ مظاہرین کے غصے اور مایوسی کا اظہار ہے۔

کئی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کی کمی اور مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ احتجاج حکومت کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بین الاقوامی برادری نے وینزویلا میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ، جیل سے ہسپتال منتقل

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ، جیل سے ہسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نو مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll