Advertisement
علاقائی

ترقیاتی کاموں میں تیزی، مریم نواز نے نئے کوریڈور کی منظوری دیدی

تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کئے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 30th 2024, 3:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترقیاتی کاموں میں تیزی، مریم نواز نے نئے کوریڈور کی منظوری دیدی

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے نئے کوریڈور کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے تین ماہ میں نئے کوریڈور پر تعمیرات کے آغاز کا حکم دے دیا، تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک اور دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کرنے کے علاوہ شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بڑے شہروں کو آپس میں جوڑنے والے اہم کوریڈورز ہوں گے جن سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ علاقے کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس سلسلے میں ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 210 ارب روپے کی لاگت سے یہ تینوں پراجیکٹ دسمبر 2025ء تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اگلے تین ماہ کے اندر ان کوریڈورز پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیں۔ یہ پراجیکٹ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement