جی این این سوشل

تفریح

اداکار شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے

وہ اور ان کے والدین اس فیصلے پر بہت خوش ہیں اور اپنے مداحوں سے بھی نیک خواہشات کی امید کر تے ہیں، شہریار منور

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکار شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اداکار شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے والدین اس فیصلے پر بہت خوش ہیں اور اپنے مداحوں سے بھی نیک خواہشات کی امید کر تے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے معاملات کو میڈیا میں لانا پسند نہیں کرتے ، اس لئے انہوں نے ماہین صدیقی کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرنے بارے بات نہیں کی ۔

پاکستان

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

نائب وزیر اعظم ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

مسعود پیز شکیان آج حلف اٹھائیں گے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کردیا۔ انہیں نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران جانا تھا۔ تاہم

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کردیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ لیگی رکن بلال اظہرکیانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی اور نو نو کے نعرے لگائے۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں۔ پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔

 پہلی ترمیم  میں کہا گیا ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔

ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی سپریم لیڈر کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد کی میزبانی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی سپریم لیڈر کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں نے تہران میں ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد کی میزبانی کی۔

حماس اور اسلامی جہاد کے سربراہوں نے اپنے وفود کے ہمراہ آج سہ پہر تہران میں نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے آغاز سے قبل آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے صورتحال پر ایرانی سپریم  لیڈر سے مشاورت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll