جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

400 روپے کی کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی  کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 344 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

خٰیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا اور اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا  تھا۔

پاکستان

لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، احمد خان بھچر

بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، احمد خان بھچر

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں اپنی ذات کیلئے انتقام نہیں لوں گا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں، لاہور میں بھی بہت جلد بڑی تبدیلی آئے گی، 5 اگست سے نئی تحریک شروع ہوگی، ایک سوال آتا ہے کہ الیکشن پر خرچہ ہو گا الیکشن پر خرچہ بہتر ہے، اس قوم کی اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔

احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بے حسی کے باعث خراب ہوئی اور عمر سرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، ہماری لیڈر شپ اسلام آباد میں کال کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہم پر احسان نہیں کر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرئیل کا نیٹو اتحاد میں ترکیہ کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

اس مطالبے کے بعد انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرئیل کا نیٹو اتحاد   میں ترکیہ کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتحاد میں ترکیہ کی رکنیت ختم کر دے۔ اس مطالبے کے بعد انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ترکیہ کے صدر اردوان کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی دھمکیوں اور سنگین خطاب کی روشنی میں (اسرائیلی) وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اپنے سفارت کاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شمالی اوقیانوس کے اتحاد کے تمام ارکان کے ساتھ فوری رابطہ کر کے ترکیہ کی مذمت پر زور دیں اور اسے اتحاد سے نکالنے کا مطالبہ کریں

اسرائیل کا یہ موقف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے اتوار کے روز دیے گئے بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ اردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے جیسا کہ ماضی میں لیبیا اور نگورنو قرہ باخ میں داخل ہوا تھا۔

اپنے آبائی شہر ریزا میں حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اجلاس میں اردوان نے کہا کہ ہمیں نہایت طاقت ور ہونا چاہیے یہاں تک کہ اسرائیل فلسطین میں اس طرح کے بے ہودہ کام نہ کر سکے۔ جس طرح ہم نگورنو قرہ باخ اور لیبیا میں داخل ہوئے تھے بالکل اسی طرح کا کام (اسرائیل کے ساتھ بھی) کر سکتے ہیں"۔

یاد رہے کہ 2020 میں ترکیہ نے لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی وفاق کی حکومت کی حمایت کے لیے اپنی فوج بھیجی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کی شرائط میں رہتے ہوئے ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش بھی موجود ہے تاہم یہ اسٹیٹ بینک کا استحاق ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کی شرائط میں رہتے ہوئے ہر ممکن ریلیف  دیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط میں رہتے ہوئے جو ریلیف ممکن ہے وہ یقینا دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میکرو اکنامک گورننس میں بہتری اور استحکام آئے گا تو معاشی نمو ممکن ہوگی، معیشت میں اسٹرکچرل مسائل ہیں، جب گروتھ بڑھاتے ہیں تو ادائیگیوں کے توازن کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ریٹیلرز، بلڈرز، ریئلٹرز سمیت ہر شعبے کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا، زرعی ٹیکس صوبائی معاملہ ہے، توقع ہے صوبائی حکومتیں اسے نافذ کریں گی۔شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش بھی موجود ہے تاہم یہ اسٹیٹ بینک کا استحاق ہے، پرامید ہوں اسٹیٹ بینک شرح سود بتدریج کم کرے گا، آئی ایم ایف کی شرائط میں رہتے ہوئے جو ریلیف ممکن ہے وہ یقینا دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں ابھی بینکوں کے ساتھ بات کر کے آیا ہوں اور گزارش کی ہے کہ ڈائریکٹڈ لینڈنگ کی طرف نہیں جانا، کسی کا گھر یا گاڑیاں گروی نہیں رکھنا، بینکوں کو اجازت دی گئی ہے آپ خوردنی آئل منگوا لیں یا کچھ اور چیزیں منگوا لیں، بینکوں کو کاشتکاروں،چھوٹے کاروبار کےلیےقرضے دینے کا کہا ہے، نجی اداروں کو زیادہ سے زیادہ قرضے دیے جائیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے لئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں، عمران خان کے دور حکومت میں وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی بہترین رپورٹ پیش کی تھی، بدقسمتی سے اس رپورٹ نے کبھی دن کی روشنی نہیں دیکھی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم ریٹیلرز پر ٹیکس لگائیں گے، کیونکہ ہر شعبے کو ٹیکس نیٹ میں اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو پھر دوبارہ تنخواہ دار طبقے ہر ہی ٹیکس لگاتے رہیں گے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے سے متعلق قانون سازی کی طرف جائیں گے، تاکہ اس شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے، جو چیزیں 75 سال سے نہیں ہوئیں، اب ہم وہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو سے نکال کر ملکی برآمدات کو ماہانہ 4 ارب ڈالر تک بڑھاناہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll