جی این این سوشل

علاقائی

مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ ٹی سی جی کنالیاڈا اورکمانڈر سیرکن ڈوگان سے ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر سیرکن ڈوگان، بحری جہاز اور عملے کو کراچی ایئر پورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے۔

ٹیکنالوجی

نیپرا کی جانب سے '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سےموبائل ایپلی کیشن کا اجرا

نیپرا آسان اپروچ ایپ شکایات کے اندراج کو آسان بنائے گی اور صارفین اپنے مسائل پر پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا کی جانب سے '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سےموبائل ایپلی کیشن کا اجرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے کل '' نیپرا آسان اپروچ'' کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔

یہ ایپلی کیشن صارفین کو اس قابل بنائے گی کہ وہ بجلی سے متعلقہ مسائل جیسا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل، لوڈ میں کمی بیشی، بجلی سے آگ لگنے کے واقعات، لائنوں کی خرابی اور زائد بلوں کی شکایات کم سے کم وقت میں درج کراسکیں۔

نیپرا آسان اپروچ ایپ شکایات کے اندراج کو آسان بنائے گی اور صارفین اپنے مسائل پر پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے جس سے شکایات کے اندراج کے نظام میں آسانی اور بہتری پیدا ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر داخلہ کی خیبر پختونخواہ میں امن قائم کرنے کی مکمل یقین دہانی

محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ناسور کیخلاف جنگ میں کامیابی ہی واحد حل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ کی خیبر پختونخواہ میں امن قائم کرنے کی مکمل یقین دہانی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہو ں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آج (منگل) اسلام آباد میں ملاقات میں کہا کہ صوبے کی پولیس، ایف سی اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔

محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ناسور کیخلاف جنگ میں کامیابی ہی واحد حل ہے۔ وزیرداخلہ نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اب خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس میں انہیں ایک خاتون کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ ویڈیوز ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہیں، جب کہ ایک روز قبل انہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم نے ان کی ویڈیوز ریلیز کرنے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ معروف لکھاری اور  ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ 20 جولائی کو پیش آیا تھا، بعد ازاں خلیل الرحمن قمر کی فریاد پر پولیس نے مقدمہ دائر کرکے انہیں جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج کو گرفتار کرلیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا اور تشدد کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم حسن شاہ نے چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نامناسب ویڈیوز موجود ہیں اور وہ انہیں جلد ریلیز کردیں گے۔

اب خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس میں انہیں ایک خاتون کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خلیل الرحمن قمر کی وائرل ہونے والی مختصر مبینہ ویڈیوز میں ڈراما ساز کو بیڈ پر لڑکی کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں پہلے سگریٹ نوشی اور بعد ازاں ان کے ساتھ بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وائرل ویڈیوز میں خلیل الرحمٰن قمر کو اپنے مخصوص انداز میں بستر پر سگریٹ نوشی بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll