جی این این سوشل

تفریح

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا 20 سالہ بیٹا حادثے میں زخمی

حادثے کے بعد پولیس اور پیرامیڈیکس حکام انجلینا جولی کے بیٹے کو اسپتال لے گئے۔ مبینہ طور پر 20 سالہ پیکس نےحادثے کے وقت ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا 20 سالہ بیٹا حادثے میں زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ کا 20 سالہ بیٹا سڑک حادثے میں زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا پیکس تھین پیر کو لاس اینجلس میں الیکٹرک بائیک کے حادثے میں زخمی ہوا،جس سے اس کے  سر پر چوٹ آئی اور اسے ا سپتال منتقل کر دیا گیا۔

انجلینا جولی کے بیٹھے کی حادثے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کا بیٹا لاس اینجلس میں اپنی الیکٹرک بائیک چلا رہا تھا کہ سڑک پر ایک کار سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے بعد پولیس اور پیرامیڈیکس حکام انجلینا جولی کے بیٹے کو اسپتال لے گئے۔ مبینہ طور پر 20 سالہ پیکس نےحادثے کے وقت ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بیٹے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اسے جلد اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔



 

 

علاقائی

مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ ٹی سی جی کنالیاڈا اورکمانڈر سیرکن ڈوگان سے ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر سیرکن ڈوگان، بحری جہاز اور عملے کو کراچی ایئر پورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

نائب وزیر اعظم ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

مسعود پیز شکیان آج حلف اٹھائیں گے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کردیا۔ انہیں نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران جانا تھا۔ تاہم

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

400 روپے کی کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی  کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 344 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

خٰیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا اور اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll