جی این این سوشل

جرم

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پرمیڈکل چیک اپ کرانے کی ہدایت بھی کی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے حکم نامے میں کہا کہ تفتیش کے لیے رؤف حسن کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،  پراسیکیوٹر کے مطابق شریک ملزم نے نیٹ ورک کا انکشاف کیاجس پر تفتیش کرنی ہے۔

اےٹی سی نے کہا کہ شریک ملزم کے بیان کی روشنی میں رؤف حسن کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا، شریک ملزم نے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش میں انکشاف کیا، بارود مہیا کرنے والے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش ابھی کرنی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پرمیڈکل چیک اپ کرانے کی ہدایت بھی کی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کیا

واضح رہے کہ اےٹی سی کہا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیاجاتا، رؤف حسن کو 2 اگست کو عدالت پیش کیاجائے۔

 

 

دنیا

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کی شہادت پر ردعمل

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین، اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرے گی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کی شہادت پر ردعمل

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین، اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھے گی اور اس حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے اور انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں 70 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک تھے، جن میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہو دیگر شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

سردار کمال بہت ہی خوش مزاج اور پرخلوص انسان تھے، ہنی البیلا، افتخار ٹھاکراور  نسیم وکی سمیت دیگر اداکاروں کا افسوس کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

لاہور: پاکستان کی معروف کامیڈین شخصیات میں سے ایک سردار کمال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی وفات کی خبر سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سردار کمال کی وفات پر ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہنی البیلا اور افتخار ٹھاکر نے بھی سردار کمال کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت ہی خوش مزاج اور پرخلوص انسان تھے۔ کامیڈین نسیم وکی نے سردار کمال کو اپنا بڑا بھائی اور استاد قرار دیتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ سردار کمال نہ صرف ایک بہترین فنکار بلکہ ایک اچھا انسان بھی تھے۔ ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اداکار افضل خان نے سردار کمال کو ایک بہترین دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

سردار کمال کی وفات سے پاکستانی شوبز انڈسٹری نے ایک روشن ستارہ کھو دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مون سون کی بارشوں کے ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون کی بارشوں کے ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور میں مون سون کی بارشوں کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے سے ڈینگی کے مچھر پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

صحت کے محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے صحت کے محکمے نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال اب تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 27 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 496ایف آئی آرز، 216 عمارتیں سیل، 829 چالان اور 12 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔

ڈپٹی کمشنرآفس کے کمیٹی روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زونیرا آفتاب کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں برس ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے29 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں تمام مریض صحت یاب ہو اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

ایس پی پیز کی خلاف ورزی پرسات روز کے دوران 108 افراد کے خلاف ایف آئی آر ، 11 عمارتیں سیل، 85 کا چالان اورایک لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll