لاہور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق
نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی


پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لاہور کی نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، نوجوان گھر کے لیے ناشتہ لے کر جارہا تھا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دوسرا واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں چونگی امر سدھو نیازی چوک پر پیش آیا جہاں 14 سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ بچے کی شناخت 14 سالہ عبداللہ ولد الطاف کے نام سے ہوئی۔
لاہور کی نشتر کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 سالہ کرن جاں بحق اور ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت میں بارش کے پانی میں کرنٹ آنے سے شہری عاشق علی جاں بحق ہوا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایک اور واقعے میں شوکت خانم چوک کے قریب لکڑی سے بنی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل






