جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ
پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ

پاکستان کے موسمیاتی محکمے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی شدید خطرہ ہے۔

سندھ میں مٹھی، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گردونواح میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ان علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ

حکومت چاہے تو ایکس کو فوری طور پر بحال کر سکتی ہے لیکن ایکس نے پی ٹی اے کی شکایات پر بہت کم عمل کیا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ اجلاس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے سے کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن حکومت غیر مجاز وی پی اینز کو روکنے کے لیے ان کی وائٹ لسٹنگ کر رہی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے صارفین میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ وی پی اینز پر پابندیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو ایکس کو فوری طور پر بحال کر سکتی ہے لیکن ایکس نے پی ٹی اے کی شکایات پر بہت کم عمل کیا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔ سیٹیلائٹ پالیسی مکمل ہو چکی ہے اور 5G نیلامی اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے نے گزشتہ سال مختلف مواقع پر موبائل سروسز بند کیں۔

انہوںنے بتایا کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کمیلا ہیرس نے صدارتی امیدوار کیلئے درکار پارٹی حمایت حاصل کر لی

کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کمیلا ہیرس نے صدارتی امیدوار کیلئے درکار پارٹی حمایت حاصل کر لی

کملاہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے درکار پارٹی ووٹ حاصل کرلیے۔ کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں۔

کملاہیرس کو باضابطہ طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائے گا۔ کملا ہیرس ڈیموکریٹک صدارتی بیلٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد امیدوار تھیں۔

چار ہزار سے زائد پلیجڈ ڈیلی گیٹس میں سے تین ہزار نو سو تئیس کی حمایت حاصل کی،

انسٹھ سالہ کملاہیرس سابق امریکی سینیٹر اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل ہیں جو پانچ نومبر کے انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں امریکا کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

‎ترکی بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف سٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ

‎دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

‎ترکی  بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف سٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ

‎ ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ‎ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  ‎ترکیہ کے وفد کی قیادت ترک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدم کوچر نے کی،‎ ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، وفد نے مزار قائد پر حاضری بھی دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  

‎دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا ۔ 

آئی ایس پی آئی کا کہنا ہے کہ اس مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین مشترکہ آپریشنز میں تعاون کو فروغ ملے گا، ‎ترک بحریہ کے جہاز اور وفد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے عوام بالخصوص بحریہ کے مابین دیرینہ تعلقات کو تقویت ملے گی۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll