Advertisement
علاقائی

بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلاب، 6 افراد جاں بحق

سبی میں صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ شہر کے چار حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں جس کے نتیجے میں پانچ دیہات سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 3rd 2024, 6:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلاب، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ صوبے کے کئی اضلاع میں ندی نالے بھر آئے اور متعدد دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان بھر میں بارش سے متعلقہ حادثات میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سبی میں تو صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ شہر کے چار حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں جس کے نتیجے میں پانچ دیہات سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ہرنائی، ژوب، لورالائی، سنجاوی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، چمن اور  قلعہ عبداللہ شامل ہیں۔

Advertisement