جی این این سوشل

جرم

ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے کا اپنے والد کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف

ملزم بیٹے نے اپنے والد کو قتل کرنے کے لیے چند حملہ آوروں کی خدمات حاصل کرنے کا اعتراف کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے کا  اپنے والد کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رکن اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے نے اپنے والد کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ 

جوہر ٹاؤن میں اقراء میڈیکل کمپلیکس کے مالک ڈاکٹر صدیق گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ویلنسیا ٹاؤن میں خضرہ مسجد کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان کے قریب آکر فائرنگ کردی۔ بعد میں ڈاکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس نے چار نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ لواحقین کے بیانات، سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ 

ملزم بیٹے نے اپنے والد کو قتل کرنے کے لیے چند حملہ آوروں کی خدمات حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم بیٹے  نے پولیس کو بتایا کہ اس کا والد اسے لڑکی سے شادی کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا، اس نے مزید کہا کہ اس نے چھ ماہ قبل ڈاکٹر صدیق کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

پاکستان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ایف بی آر آٹو میشن، صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ڈیٹا انٹیگریشن پر کام کرے گی اور ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائی چین، مڈل مین نیٹ ورک پر بھی غور کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک کریں گے جبکہ میجر جنرل سید علی رضا ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہوں گے ، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹاسک فورس کے ممبران میں غازی اختر، زید بشیر، عامر ملک بھی شامل ہوں گے جبکہ فرید ظفر، آصف پیر، تانیہ ایدروس، وقاص الحسن اور گوہر مروت بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ایف بی آر آٹو میشن، صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ڈیٹا انٹیگریشن پر کام کرے گی اور ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائی چین، مڈل مین نیٹ ورک پر بھی غور کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے نظام کی آٹو میشن، انٹیگریشن پر ٹاسک فورس کام کرے گی جبکہ ٹاسک فورس ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

او آئی سی کا بھارتی تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ

بیان میں اوآئی سی نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا بھارتی تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ

اسلامی تعاون کی تنظیم نے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کے احترام اور 5 اگست 2019 اور اس کے بعدبھارت کی طرف سے کئے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی یکطرفہ تنسیخ کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک بیان میں تنظیم کے سربراہ اجلاس کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے بارے میں اوآئی سی کی وزرائے خارجہ کی کونسل کی قراردادوں کا اعادہ کیاگیا۔

بیان میں اوآئی سی نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیاہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری پر بھی زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے کوششیں تیز کرے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پورا مقبوضہ کشمیر جیل کا منظر پیش کر رہا ہے،وزیر اطلاعات پنجاب

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاست اور اختلافات چلتے رہتے ہیں تاہم ہمیں ملک کے خلاف ہر سازش کو سمجھنے اور اسے ناکام بنانے کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پورا مقبوضہ کشمیر جیل کا منظر پیش کر رہا ہے،وزیر اطلاعات پنجاب

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2019  کے بعد سے 5 اگست یوم استحصال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

آج (پیر) لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج پورا مقبوضہ کشمیر جیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاست اور اختلافات چلتے رہتے ہیں تاہم ہمیں ملک کے خلاف ہر سازش کو سمجھنے اور اسے ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی فورموں پر لڑ رہے ہیں اور ہم اُن کے شانہ بشانہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll