پیرس اولمپکس میں پاکستان کی تمام نگاہیں جیولین تھرو کے ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ ارشد ندیم پر لگی ہوئی ہیں


کراچی: پیرس اولمپکس میں پاکستان کی تمام نگاہیں جیولین تھرو کے ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ ارشد ندیم پر لگی ہوئی ہیں۔ ارشد ندیم نے اس اہم مقابلے کیلئے انتہائی سخت محنت کی ہے اور وہ مثبت نتائج کے لیے پُر عزم ہیں۔
جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کر دیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ارشد ندیم اور بھارتی ہم عصر نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ دونوں ہی کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر ابتدائی کوالیفائنگ مقابلے شروع ہوں گے اور ارشد ندیم پانچویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے۔
ارشد ندیم کے گروپ میں عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ارشد ندیم کو اس گروپ میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس بار کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔ فائنل راؤنڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے۔ اگر 84 میٹر تھرو کرنے والے پلیئرز کی تعداد 12 سے کم ہوئی تو بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کرپائیں گے۔
پوری قوم کی نگاہیں ارشد ندیم پر لگی ہوئی ہیں اور وہ اس امید کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں کہ وہ پاکستان کو اولمپکس میں میڈل دلوائیں گے۔ ارشد ندیم کی کامیابی پاکستان کے لیے ایک بڑی فتح ہوگی اور اس سے نوجوانوں کو بھی حوصلہ ملے گا۔

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- ایک دن قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- ایک دن قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- ایک دن قبل

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 16 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 21 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- ایک دن قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- ایک دن قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل











