دبئی ٹیکسی کارپوریشن ( ڈی ٹی سی ) کے مطابق پچھلے پانچ دن کے دوران تقریباََ900 افراد نے ڈرائیوروں کی اسامیوں کے لیے اپلائی کیا ہے ۔ ملازمت کے خواہشمند اب بھی درخواستیں جمع کروا سکتیں ہیں ۔ تاہم اس کا طریقہ کار مختلف ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ٹی سی کی ٹیکسی ڈرائیور جاب فیئر کے ڈائیریکٹر ناصر محمد الحج کا کہناتھاکہ پندرہ جون تک ملازمت کے حصول کے خواہشمند تقریباََ 900 افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔یہ تمام درخواستیں پانچ دن جاری رہنے والے کیرئیرجاب فئیر میں جمع ہوئی ہیں ۔
تاہم ڈی ٹی سی حکام کا کہناتھا کہ درخواستوں کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود ملازمت کے حصول کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں ڈی ٹی سی کی ویب سائٹ پر بھجواسکتے ہیں ۔
اس پانچ روز ہ ”ڈرائیورز مہم “ کے ڈائیریکٹر ناصر محمد الحج کا کہناتھاکہ ہمیں 918 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ یہ کیرئیر میلہ ڈی ٹی سی کے ہیڈ آفس پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس مہم کا خاص مقصد یہ تھا کہ ملازمت کے خواہشمند افراد کے ساتھ باقاعدہ ڈائیریکٹ ریکرٹمنٹ کا عمل اپنایا جاسکے ، جس میں ہم کامیاب بھی رہے ہیں ۔ ڈرائیوروں کی ملازمت میں ٹیکسی ڈرائیورز، لیموزین ڈرائیورز ، سکول بس ڈرائیورز اور کمرشل کوچز کی ملازمت کے حصول کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔
اس ایونٹ کا مقصد یہ بھی تھا کہ امیدواروں کے ذہنوں میں جنم لینے والے کئی اہم ترین سوالات کے جواب بھی دیئے جاسکیں ، ڈائریکٹر ناصر محمد الحج کا کہناتھاکہ موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد کامیاب امیدواروں کو ملازمت کے لیے بلواجائیگا۔
ناصر الحج کا مزید کہناتھاکہ ایونٹ کے ذریعے عالمی وبا کے دوران بے روزگار ہونے والے اور مشکل ترین حالات سے دوچار معاشی مسائل سے نبردآزما افراد کو موقع فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ ان کے حالات کو بہتر کیا جاسکیں ۔
ووسرا مقصد یہ تھا کہ دبئی میں مشکلات کاشکار ٹیکسی سروس کوبھی مکمل طور پر بحال کیا جاسکے ، جاب فئیر مہم اسی سلسلے کی پہلی کڑی تھی ۔ ڈی ٹی سی کا اصل مقصد بھی یہ ہے کہ ایسی اپروچ اپنائی جائے کہ ہیومین ریسورس کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم کیے جاسکیں ۔
ناصرالحج کا کہناتھاکہ ہم نے ملازمت حاصل کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے کئی اہم ترین اقدامات کیے ہیں ، جن میں کئی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ تاکہ ان کے معاشی مشکلات کا حل ہوسکے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 19 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل







