انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کہا کہ ہم انجینئرز کیڈر کے قیام اور خواتین انجینئرز کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرانے کیلئے کام کریں گے جس کا مقصد خواتین کی اس پیشے میں شمولیت کو فروغ دینا ہے

لاہور: پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے انتخابات قریب آتے ہی لاہور میں پاکستان انجینئرز فورم (پی ای ایف) کی انتخابی مہم زور پکڑ رہی ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات 18 اگست 2024 کو منعقد ہوں گے۔
پی ای ایف کے امیدوار انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ایسی انقلابی تبدیلیاں لانے کے لیے پرعزم ہیں جن سے ملک بھر کے انجینئرز کو فائدہ پہنچے گا۔
پی ای سی گورننگ باڈی الیکٹریکل پنجاب کے امیدوار انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے لاہور میں انجینئرز کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انجینئرز فورم کا منشور پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے پر ان کا پینل پاکستان انجینئرنگ کونسل کی بہتری کیلئے متعدد اسٹریٹجک اقدامات کرے گا۔
انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کہا کہ ہم انجینئرز کیڈر کے قیام اور خواتین انجینئرز کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرانے کیلئے کام کریں گے جس کا مقصد خواتین کی اس پیشے میں شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
ہم انجینئر کو نئے کاروبار کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے انکیوبیشن سنٹرز بھی بنائیں گے، انجینئرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایگزیکٹیو ٹریننگ فراہم کریں گے اور نئے گریجویٹس کے لیے مختلف منصوبوں میں ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
اس موقع پر انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے شرکا کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے لیے ای ووٹنگ متعارف کرانے اور گورننگ باڈی کے انتخابات میں نوجوان انجینئرز کی شرکت میں سہولت فراہم کرنے کے اپنے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ نوجوان انجینئرز کا جوش و جذبہ اور تعاون ہمارے مشن کو آگے بڑھائے گا، انتخابات میں ان کے ووٹوں سے ہم اپنے وژن کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔
انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن اس وقت نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں جنرل منیجر ٹیکنیکل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل این ٹی ڈی سی میں منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 18 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 18 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 16 گھنٹے قبل




