انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کہا کہ ہم انجینئرز کیڈر کے قیام اور خواتین انجینئرز کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرانے کیلئے کام کریں گے جس کا مقصد خواتین کی اس پیشے میں شمولیت کو فروغ دینا ہے

لاہور: پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے انتخابات قریب آتے ہی لاہور میں پاکستان انجینئرز فورم (پی ای ایف) کی انتخابی مہم زور پکڑ رہی ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات 18 اگست 2024 کو منعقد ہوں گے۔
پی ای ایف کے امیدوار انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ایسی انقلابی تبدیلیاں لانے کے لیے پرعزم ہیں جن سے ملک بھر کے انجینئرز کو فائدہ پہنچے گا۔
پی ای سی گورننگ باڈی الیکٹریکل پنجاب کے امیدوار انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے لاہور میں انجینئرز کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انجینئرز فورم کا منشور پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے پر ان کا پینل پاکستان انجینئرنگ کونسل کی بہتری کیلئے متعدد اسٹریٹجک اقدامات کرے گا۔
انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کہا کہ ہم انجینئرز کیڈر کے قیام اور خواتین انجینئرز کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرانے کیلئے کام کریں گے جس کا مقصد خواتین کی اس پیشے میں شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
ہم انجینئر کو نئے کاروبار کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے انکیوبیشن سنٹرز بھی بنائیں گے، انجینئرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایگزیکٹیو ٹریننگ فراہم کریں گے اور نئے گریجویٹس کے لیے مختلف منصوبوں میں ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
اس موقع پر انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے شرکا کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے لیے ای ووٹنگ متعارف کرانے اور گورننگ باڈی کے انتخابات میں نوجوان انجینئرز کی شرکت میں سہولت فراہم کرنے کے اپنے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ نوجوان انجینئرز کا جوش و جذبہ اور تعاون ہمارے مشن کو آگے بڑھائے گا، انتخابات میں ان کے ووٹوں سے ہم اپنے وژن کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔
انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن اس وقت نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں جنرل منیجر ٹیکنیکل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل این ٹی ڈی سی میں منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ایک دفعہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں سرفہرست
- 30 منٹ قبل

سرحدی کشیدگی، قطر کی ثالثی میں افغان طالبا ن اور پاکستان کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے
- 2 گھنٹے قبل

معیشت بہتری کی طرف گامزن،اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 2 کروڑ سے زائد ڈالرز کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ سیلاب میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے گلاسکو اسکاٹ لینڈ میں میوزیکل شو کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ’مہندی والی رات ‘کی عکسبندی مکمل،جلد ریلیز کیا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارجی جہنم واصل
- 20 منٹ قبل

ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل سواری کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
- ایک گھنٹہ قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 14 گھنٹے قبل