جی این این سوشل

جرم

ملتان ائیر پورٹ سےمسافر سے 804 گرام لیکویڈ آئس ہیروئن برآمد

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان ائیر پورٹ سےمسافر سے  804 گرام لیکویڈ آئس ہیروئن برآمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان: اے ایس ایف نے ملتان ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے 804 گرام لیکویڈ آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کی جس دوران عملے نے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 804 گرام لیکویڈ آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

جدہ کی پرواز پر جانیے والے مسافر عبدالمجید نے مذکورہ منشیات دو شیمپو کی بوتلوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کا سامان سرچ کرنے کے دوران اسے مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر شیمپو کی بوتلوں میں سے 804 گرام لیکویڈ آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

جرم

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم  پاکستان پہنچ گئی

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی۔

پروٹیز ویمنز ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔

مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

 ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق  ملائشیائی  وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

سفارتی ذرائع  کے مطابق   انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں  گے، ملائشیائی وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے ،ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔  

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے  ملائشیائی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، دورہ کے دوران   انور ابراہیم  وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے  ،دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی، خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔  

یاد رہے  ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق  ملائشیائی  وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا ۔     

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll