جی این این سوشل

صحت

کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس، تعداد 13 ہو گئی

رواں سال سندھ سے 2 اور پنجاب سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس، تعداد 13 ہو گئی
کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس، تعداد 13 ہو گئی

کوئٹہ : قلعہ عبداللہ میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال پولیو وائرس سے متاثرین کی تعداد 13 ہوگئی ۔

کوئٹہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز ایک سنگین مسئلہ ہیں۔ 11 ماہ کے بچے میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونا اس بات کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ اس وائرس کے خلاف لڑائی میں ہم ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

حکومت ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے کیونکہ یہ پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر طریقہ ہے۔پولیو پروگرام کے لیے وفاقی ٹیموں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔والدین کو پولیو ویکسین کی مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جو بچوں کو پوری زندگی کے لیے معذور بنا سکتی ہے۔وائرس کا پھیلاؤ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ویکسینیشن کے پروگرام میں کچھ خامی ہے۔

رواں سال سندھ سے 2 اور پنجاب سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

پاکستان

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب

اگر سکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں، سندھ ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے  رپورٹ  طلب

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شرقی کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں ڈی سی اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس یوسف علی سعید نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے اور معاملے کو کیوں لٹکایا جارہا ہے؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، کون سکیورٹی کلیئرنس نہیں دے رہا؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جواب دیا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق جلسے کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کراچی میں سکیورٹی کا کیا مسئلہ ہے، کسی اور سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں ہورہا؟ اگر سکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں، کراچی میں کئی متیادل جگہیں ہیں، درخواست گزار کو وہاں جلسہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کراچی میں پی ٹی آئی کو کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پوچھا کہ کہاں ہیں منٹس آف میٹنگ؟ جس میں سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی میں 7 اکتوبر کو جلسہ کرنا چاہتی ہے، متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی کی جلسہ سے متعلق نئی درخواست پر نظر ثانی کی ہدایت دی جائے، کراچی میں آئے روز دیگر سیاسی جماعتوں کے جلسے ہورہے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح

عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا   میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی عوامی پورٹل "اختیار عوام کا ،اصلاح یا سزا" موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔

اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے. اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں گے.

ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چیک پوسٹوں سے عوام کو تکلیف ہے لہٰذا جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں انھیں ختم کریں گے۔عوام کو اختیار دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے، تمام اضلاع میں بھرتیاں مقامی ڈومیسائل پر ہوں گے۔ حقیقی جمہوریت بھی یہی ہے عوام اور حکومت میں رابطہ ہو۔

عوامی پورٹل کے اجراء سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا. اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے جس کے ذریعے وزیر اعلی اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہینگے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll