کھیل

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا گیا، یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 7 2024، 4:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان   کردیا

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے، جب کہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا گیا، یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد ہریرہ، کامران غلام علی، اور محمد علی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔