تفریح
معروف بھارتی اداکارہ نورا فتحی نے فیمینزم سے متعلق بیان پر مداحوں سے معافی مانگ لی
نورا فتحی کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں، میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے
بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے ماضی میں دیئے گئے ایک فیمینزم سے متعلق بیان پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 32سالہ ڈانسر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنے ماضی میں دیئے گئے ایک کے فیمینزم سے متعلق بیان پر معذرت خواہ ہیں اور معافی مانگتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ میں نے غلط کہا دیا ہے۔
نورا فتحی کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں، میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو،روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس نظریے پر یقین رکھتی ہوں کہ دونوں مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ گھر کے ہر کام کرنے چاہیں اورمعاشرے کا ایک قابل فرد بننا چاہیے۔
علاقائی
خیبر پختونخوا میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح
عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں گے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی عوامی پورٹل "اختیار عوام کا ،اصلاح یا سزا" موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔
اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے. اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں گے.
ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چیک پوسٹوں سے عوام کو تکلیف ہے لہٰذا جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں انھیں ختم کریں گے۔عوام کو اختیار دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے، تمام اضلاع میں بھرتیاں مقامی ڈومیسائل پر ہوں گے۔ حقیقی جمہوریت بھی یہی ہے عوام اور حکومت میں رابطہ ہو۔
عوامی پورٹل کے اجراء سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا. اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے جس کے ذریعے وزیر اعلی اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہینگے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔
پاکستان
آرمی چیف کی روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا
راولپنڈی: چیف آف آرمی آسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک نے خیر سگالی ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی آسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک نے خیر سگالی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ پاک روس قیادت کا مختلف شعبوں میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
پاکستان
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف
یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن
-
دنیا 2 دن پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
دنیا ایک دن پہلے
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
-
جرم 2 دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
-
پاکستان 2 دن پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور