9 اگست سے مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات


پنجاب میں آج 9 اگست سے 12 اگست تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست سے مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہوں گی۔ 12 اگست تک کشمیر، وادی نیلم، راولاکوٹ اور باغ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 9 سے 12 اگست کے درمیان خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی اور مشرقی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے 9 سے 12 اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق 10 اور 11 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ موسم کی صورتحال کے حوالے سے صوبے بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ چوکس رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرلئے۔
عرفان کاٹھیا نے مزید کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز)، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جس کے باعث شہر میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.4 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہر میں جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔مون سون ہواؤں کے زیر اثر اندرون سندھ میں آج رات سے 11 اگست تک بارش کا امکان ہے، سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- 5 گھنٹے قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 3 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 3 گھنٹے قبل

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 4 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- 20 منٹ قبل















