Advertisement
تفریح

معروف اداکارہ اشنا شاہ کو شدید تنقید کا سامنا

ویڈیو پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ صارفین نے اداکارہ کے لباس پر کمنٹ سیکشن میں نفرت کی برسات کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 10th 2024, 3:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف اداکارہ اشنا شاہ  کو شدید تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ویسٹرن لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولف لیگ میں اپنے شوہر و گولف پلیئر حمزہ امین کے ساتھ شرکت کی ویڈیو شیئر کی تھی اس دوران انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہننے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ویڈیو پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ صارفین نے اداکارہ کے لباس پر کمنٹ سیکشن میں نفرت کی برسات کردی، سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر اداکارہ اشنا شاہ نے بھی سوشل میڈیا کا رخ کیا اور صارفین کو جواب دیا۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ’میں ایک لبرل بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی، جو کینیڈا میں پلی بڑھی، جو اپنے دوستوں کے ساتھ شارٹس وغیرہ پہنتی تھی اب اس نے ایک سفید فام آدمی سے شادی کر لی ہے جو اسی طرح کے بیک گراؤنڈ سے ہے۔

Advertisement