Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا وادی تیزہ میں آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار انعام گل ، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 10th 2024, 11:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا وادی تیزہ میں آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 3 مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارجی دہشتگرد مارے گئے۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار انعام گل ، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Advertisement