اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی تجزیہ و مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پاکستان کے طویل مدتی موقف کی تصدیق ہے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ رپورٹ پاکستان اور خطے کو ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار جیسے دہشت گرد گروپوں سے درپیش خطرات کا احاطہ کرتی ہے،یہ دہشت گرد گروپ افغانستان میں موجود ہیں،پاکستان ماضی میں بین الاقوامی برادری کی توجہ ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک گروپوں کو دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کردہ مدد کی طرف دلاچکی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسی سپورٹ کا نتیجہ لشکر جھنگوی سے علیحدہ ہونے والی جماعت الاحراراور دوسرے گروپوں کا گزشتہ سال افغانستان میں ٹی ٹی پی میں شامل ہونا ہے،پاکستان ٹی ٹی پی کی طرف سے سرحد پار سے اس طرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا معاملہ اٹھاچکا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے دشمن ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان مخالف عناصر کی افغانستان میں مدد کو ایکسپوز کیا ہے۔پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان سے ابھرنے والے اس خطرے کو دور کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی،دہشتگردی کی لعنت کے خلاف عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 35 منٹ قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 30 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 8 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 5 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)