ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب


اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے۔حکومت اور قوم 14اگست کا دن روایتی جوش و خروش سے منائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے ، ارشد ندیم نے 40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا ہے، پوری قوم اللہ کا شکر ادا کررہی ہے ،خوشیاں منارہی ہے، ارشد ندیم نے ماضی قریب میں بھی مقابلوں میں حصہ لیا، اللہ نے محنت اور ریاضت کی وجہ سے ارشد ندیم کو یہ مقام عطاکیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے دن رات محنت کی، ارشد ندیم کے کوچ نے بھی بہت محنت کی، کابینہ کی اس میٹنگ میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر پاکستان کو ارشد ندیم کو میڈل کیلئے خط ارسال کردیا تھا، آج دعوت دی ہے کہ ارشد ندیم وزیراعظم ہاؤس تشریف لائیں، قومی ہیروز کی عزت کرنا پوری قوم کا فرض ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ لمحہ پوری قوم کیلئے یکجہتی کا ہے، پاور سیکٹر نے گزشتہ کئی ماہ سے محنت کی ہے، وزیر توانائی اور متعلقہ حکام نے بہت محنت کی،بجلی کی قیمت کا بہت بڑا رول ہے ،ہمیں وہ ادا کرنا ہے، ایف بی آر ہمارا اہم ہدف ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ درست فیصلوں سے قوم میں امید پیدا ہوگی، ایف بی آر میں گریڈ 22کے افسران کو تبدیل کیا گیا، اللہ جانتا ہےمیں ایک آدھ کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا،میں 4راتیں خود بیٹھا،انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر لے لیا، الحمدللہ! وہ اسٹے آرڈر خارج ہوگیا،توجہ نہ دی جاتی تو وہ افسران دوسری پوسٹوں پر آجاتے، کوئی شخص عقلِ قُل نہیں ہوتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کریز سے باہر نکل کر چھکا ماریں گے تو کپتان کے ساتھ آپ کو کریڈٹ ملے گا، مل کر کام کریں گے تو ضرور مشکلات سے باہر نکلیں گے، مستحکم پاکستان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میری پاور سیکٹر اورایف بی آر ان دو ایریاز میں بہت ترجیحات ہیں، اللہ چاہے گا تو ہم ان دو سیکٹرز میں کامیاب ہوں گے، گزشتہ 6ماہ میں گورننس کو ڈیجیٹائزڈ کرنے کی کوشش کی ہے، پاور سیکٹر میں کئی مہینوں سے محنت کی، ایف بی آر کیلئے ہم نے کنسلسٹنٹ بلائے ہیں، وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، وقت کا بھرپور استعمال کریں تب اللہ کامیابی سے ہمکنار کرائے گا، ہمیں ماضی کی 76سال کی بیماری سے جان چھڑانی چاہیے۔
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 6 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- an hour ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 20 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 20 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 6 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 20 hours ago




