Advertisement

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 11 ، لہہ منفی 09، گلگت منفی 06،زیارت، منفی 04، استور منفی 03 اور کوئٹہ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 35 منٹ قبل پر نومبر 28 2025، 8:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ویب ڈیسک :وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع  ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح سیالکوٹ،نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان  ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق آج کم سے کم درجہ حرارت  سکردو منفی 11 ، لہہ منفی 09، گلگت منفی 06،زیارت، بابوسر ،گوپس، قالات منفی 04، استور منفی 03 اور کوئٹہ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Advertisement
لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس

  • a day ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا  سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

  • a day ago
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ

امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ

  • 3 hours ago
ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیئر کا باقاعدہ آغاز

ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیئر کا باقاعدہ آغاز

  • 3 hours ago
سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا

  • 2 hours ago
فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی

  • an hour ago
فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد

  • 3 hours ago
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

  • 2 hours ago
معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے

معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے

  • 3 hours ago
ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • 2 hours ago
راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ 

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ 

  • an hour ago
Advertisement