جی این این سوشل

جرم

پنجاب اور سندھ پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مشترکہ آپریشنز کیے گئے اور یہ تعاون جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس عثمان انور نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا۔ دونوں صوبوں نے ان مجرموں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ پولیس کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا جب بھی پنجاب پولیس کو سندھ میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے، ہم ان کی مدد کے لیے وہاں موجود ہوتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مشترکہ آپریشنز کیے گئے اور یہ تعاون جاری ہے۔

آئی جی میمن نے وضاحت کی کہ وہ اور پنجاب کے آئی جی عثمان انور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ میں گھوٹکی اور کشمور کے سرحدی علاقوں اور پنجاب میں راجن پور اور رحیم یار خان میں پولیس فورسز کی جانب سے مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔


چیلنجز کی وضاحت کرتے ہوئے آئی جی میمن نے کہا کہ کچے کے علاقے میں سرحدوں کا تعین کرنا ایک پیچیدہ کام ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں صوبائی پولیس فورسز اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے فعال گروہوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی میں پوری طرح سے منسلک ہیں۔ اس مربوط کوشش سے جلد ہی موثر نتائج کی توقع ہے۔



پاکستان

ایکسپو سینٹر لاہور میں نویں کلر اینڈ کیمیکل نمائش کا افتتاح کر دیا گیا

ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر پہنچنے پر نمائش کے کنوینر عبدالرحیم چغتائی، آرگنائزر راشد الحق اور دیگر نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایکسپو سینٹر لاہور میں نویں کلر اینڈ کیمیکل نمائش کا افتتاح   کر دیا گیا


لاہور:  وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے ایکسپو سینٹر لاہور میں نویں کلر اینڈ کیمیکل نمائش کا افتتاح کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میان شہباز شریف معیشت کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مہنگائی کچھ کم ہوئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں کر رہے۔

ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر پہنچنے پر نمائش کے کنوینر عبدالرحیم چغتائی، آرگنائزر راشد الحق اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ فیتا کاٹ کر وفاقی وزیر صنعت نے نمائش کا افتتاح کیا۔ منتظمین نے انہیں اسٹالز کا دورہ کرایا۔ نمائش میں چین، ملائیشیا، ترکی، ایران کی کمپنیاں اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل، رینبو گروپ اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں صنعتکار الطاف اے غفار، محمد صلاح الدین، چیئرمین چائنا ڈائی اسٹفز انڈسٹری ایسوسی ایشن مسٹر شی ژیان پنگ بھی شامل تھے۔ اس دوران وہ غیر ملکی نمائش کنندگان سے ملتے رہے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اسٹالز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو ایکسپورٹ بڑھانے کی سخت ضرورت ہے۔ یہ والیم صرف تیس بلین ڈالر ہے جبکہ امپورٹ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے کامرس منسٹری کو ٹارگٹ دیا ہے کہ ایکسپورٹس کو تین سال میں ساٹھ ارب ڈالرز پر لے کر جانا ہے۔ اس وقت ہمارا ایجنڈا معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

2017میں جب نواز شریف وزیر اعظم تھے تو پاکستان دنیا کی چوبیس ویں معیشت تھا۔ پھر ہماری معیشت چالیس پر چلی گئی۔ اس وقت بجلی کے ریٹ بہت زیادہ ہیں ہماری کوشش ہے اس پر کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سبسڈی سو فیصد صحیح لوگوں کو نہیں مل رہی۔ وزیراعظم کی ترجیح زراعت ہے۔ لوگوں کو ٹریکٹرز دے رہے ہیں۔ سب نے دیکھا کہ کس طرح سازش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ مجھے نکالا تو میں اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ چیزیں جب سامنے آئیں گی تو کردار بھی سامنے آجائیں گے۔ وفاقی وزیر نے نمائش کے انعقاد کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمائش کے کنوینر عبدالرحیم چغتائی نے بتایا کہ نمائش میں تین سو سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔ انہوں نے نمائش کنندگان جس بھی شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلائے گئے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں سے 30لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے

فینی اور نواکھلی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے تو  کچھ علاقوں میں بجلی  کی ترسیل منقطع رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں سے 30لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی  سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ایک شخص ہلاک گیا، جبکہ  30 ​​لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے۔

تیس لاکھ افراد سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے  ہیں تو بتایا گیا  ہے کہ ایک حاملہ خاتون سیلابی پانی میں بہہ کر جان کی بازی ہار گئی۔

ڈیلی سٹار اخبار کے مطابق گزشتہ روز سے 8  علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

فینی اور نواکھلی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے تو  کچھ علاقوں میں بجلی  کی ترسیل منقطع رہی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 1988 کے بعد اتنی شدید بارشیں نہیں دیکھی گئی تھیں اور "گزشتہ 37 سالوں کی بدترین سیلابی تباہی  ہوئی ہے۔"

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll