کھیل
کوشش ہے ایسی پرفارمنس دوں کہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی مجبوری بن جاؤں : کرکٹرافتخار احمد
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے دوستی ہے نا کوئی رابطہ لیکن مصباح الحق کو بحیثیت کرکٹر اور انسان فالو کرتا ہوں. مصباح الحق میرے ڈیپارٹمنٹ کے کپتان تھے، ان کے سامنے میں نے بہت سی پرفارمنسس دی ہوئی ہیں ناقدین تنقید سے پہلے میری پروفائل دیکھ لیں۔
رپورٹ : انس سعید
جی این این کو ویڈیو لنک پرانٹرویو دیتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ پی ایس ایل کےشروع کے میچز میں رنز کم بن رہے تھے اب وکٹس بہتر ہو رہی ہیں تو رنز زیادہ بنیں گے۔ کولن منرو کے ساتھ مشکل ٹائم میں پارٹنرشپ لگی جس کا ٹیم کو فائدہ ہوا منرو نے مشورہ دیا تھا کہ بڑے ہدف کو نہیں دیکھنا، بس سات سے آٹھ چھکے مارنے ہیں سب ٹھیک ہو جائے گا بطور پروفیشنل کسی بھی نمبر پر کھیلنا پڑتا ہےلیکن چوتھے نمبر پر آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔
دائیں ہاتھ کے بیٹسمین افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو ساٹھ تک میچز کھیل چکے لیکن ایک مین آف دی میچ نہیں ہے میں ون ڈے انٹرنیشنل میں دو مرتبہ مین آف دی میچ قرار پایا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سات سے دسویں نمبر تک موقع ملا ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک آدھے میچ کے علاوہ بھر پور موقع نہیں ملا لوگ تنقید کرتے ہیں تو کریں لیکن ٹی ٹونٹی میں میرے رنز اور ایوریج ابھی بھی سب سے اوپر ہی ہیں.
کراچی کنگز کے خلاف میچ کےدوران فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ جھڑپ ہونے کے سوال پر افتخار احمد نے کہا کہ مشکل میچ میں کھلاڑیوں کی آپس میں نوک جھونک ہو جاتی ہےمحمد عامر کے ساتھ گرمی سردی ہیٹ آف دی مومنٹ تھی اس طرح کے واقعات کرکٹ کی خوبصورتی ہوتے ہیں محمد عامر سے کوئی ناراضگی نہیں، وہ اب بھی میرے اچھے دوست ہیں۔
اپنی عمر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر افتخار احمد نے کہا کہ لوگ تو باتیں کرتے ہیں، لوگوں کے پاس اور ہے ہی کیا؟ گراؤنڈ کی پرفارمنس کے علاوہ لوگ جو بھی باتیں کرتے ہیں وہ ان کے لیے معنی نہیں رکھتیں ۔ہمیشہ اس سوچ کےساتھ محنت کرتا ہوں کہ ملک کی طرف سے کھیلوں، کوشش ہے ایسی پرفارمنس دوں کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی مجبوری بن جاؤں، پر امید ہوں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔
جرم
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے
جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، ہم صورت چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔
پاکستان
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی کے(پی ٹیی اے) کے سر براہ حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی کیونکہ عام آدمی، فری لانسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کا عمل 2016 میں شروع ہوا تھا، وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے اور اب تک 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر چکے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس فروری 2024 سے پاکستان میں بلاک ہے، اگرکوئی وی پی این رجسٹرڈ کرائے تو انٹرنیٹ بند ہونے سے اس کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا۔
دوران بریفینگ چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیراخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی۔
اس سے قبل کمیٹی کی چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہا اگر آپ نے وی پی این کو بند کرنا ہے تو بے شک کردےمگر آکر آن کیمرہ بریفنگ دیں،سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں سیکریٹری داخلہ کو بلائیں۔
اس موقع پر سنیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت وی پی این اس کووجہ سے بلاک کر رہی ہے تا کہ ایکس تک رسائی نہ حاصل کی جا سکے ۔
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا