جی این این سوشل

کھیل

بنگلا دیش کی تاریخی فتح: پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلا دیش کی تاریخی فتح: پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
بنگلا دیش کی تاریخی فتح: پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی جب کہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے سامنے بے بس نظر آئی۔

پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح بنگلہ دیش کو پاکستان پر 419 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بنگلہ دیش کے گیند بازوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ کپتان بابر اعظم 22، عبداللہ شفیق 37 اور محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ باقی بلے بازوں کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 2، شرف الاسلام، حسن محمود، ناہید رانا اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی کمزور بیٹنگ کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا آسان ہدف ملا تھا۔

پاکستان کی اس شکست سے کرکٹ شائقین سخت مایوس ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

دنیا

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

یمن کے ساحل پر ایک دلخراش واقعہ میں تارکین وطن لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یہ کشتی مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلی تھی اور اس میں 25 ایتھوپین اور 2 یمنی شہری سوار تھے۔

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ باقی 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے جن میں 25 ایتھوپین تارکین وطن اور 2 یمنی شہری شامل تھے جن میں سے ایک جہاز کا کپتان اور ایک اس کا نائب تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہر سال ہزاروں افریقی شہری بہتر زندگی کی تلاش میں یمن کے راستے عرب ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشری بی بی اور علیمہ خان بارے مینڈیٹ چور پروپیگنڈہ کررہی ہے، بیرسٹر سیف

علیمہ خان اور بشری بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی اور علیمہ خان بارے مینڈیٹ چور  پروپیگنڈہ کررہی ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ علیمہ خان اور بشری بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں  بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی عمران خان کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد ور منظم ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت جھوٹ کا پروپیگنڈہ کررہی ہے، دراصل اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطاء تارڑ خود لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار، 20 افراد جاں بحق

 یہ حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا، حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار، 20 افراد جاں بحق

راولپنڈی : حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔ 

پہاڑی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو حادثے کی جگہ تک پہنچنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس المناک حادثے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔ ابھی تک جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll