جی این این سوشل

تفریح

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا حیران کن انکشاف

 سیٹ پر کئی لوگوں کو ڈیزائنر کے مہنگے کپڑے پہنے دیکھتی ہیں لیکن اگر ان کپڑوں سے ذرا سی بھی بدبو آئے تو وہ انہیں نہیں پہنتیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا حیران کن انکشاف
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا حیران کن انکشاف

لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنی ایک ایسی عادت کا انکشاف کیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں لوگوں کو سونگھنے کی عادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی صفائی پسند ہیں اور کسی بھی قسم کی بدبو برداشت نہیں کر سکتیں۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ سیٹ پر کئی لوگوں کو ڈیزائنر کے مہنگے کپڑے پہنے دیکھتی ہیں لیکن اگر ان کپڑوں سے ذرا سی بھی بدبو آئے تو وہ انہیں نہیں پہنتیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری ایک گندی عادت ہے کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں۔ میری یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔

 

پاکستان

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مزار پر حاضری

حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی  مزار پر حاضری

داتا گنج بخش الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، آج ہمیں حضرت داتا گنج بخشؒ اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ عارف علوی ایک ہفتے کے اندر اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے۔ سابق صدر اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات بھی سنیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی۔ پھر خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔ نیز علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

یمن کے ساحل پر ایک دلخراش واقعہ میں تارکین وطن لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یہ کشتی مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلی تھی اور اس میں 25 ایتھوپین اور 2 یمنی شہری سوار تھے۔

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ باقی 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے جن میں 25 ایتھوپین تارکین وطن اور 2 یمنی شہری شامل تھے جن میں سے ایک جہاز کا کپتان اور ایک اس کا نائب تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہر سال ہزاروں افریقی شہری بہتر زندگی کی تلاش میں یمن کے راستے عرب ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll