جرم
ہیڈ کانسٹیبل ہزاروں روپے لیتے اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا
لاہور : کرپشن کے کیس میں ہیڈ کانسٹیبل کو 20 ہزار جرمانہ اور چار سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی میں کرپشن کے کیس میں سابق ہیڈ کانسٹیبل علی احمد کو عدالت کی جانب سے سزا سُنا دی گئی ۔ ملزم علی احمد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشد جرم ثابت ہونے پر سزا دی ۔ ملزم علی محمد کو پی پی سی سیکشن 161 کے تحت دو سال قید اور دس ہزار جرمانہ کی سزا ہوئی۔
ملزم کو سیکشن 5(2) 1947 کے تحت دو سال سزا با مشقت اور دس ہزار جرمانہ ہوا۔ مجموعی طور پر ملزم علی محمد کو چار سال قید با مشقت اور بیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ملزم علی محمد کے خلاف عدالت کی جانب سے مقدمہ نمبر 13/2018 میں سزائیں سنائی گئی۔ سزا کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید دو ماہ جیل میں گزارنا ہوں گے۔
جبکہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم سے چھوٹا تھانیدار فتح شیر گرفتار کر لیا۔اے ایس آئی فتح شیر کو مدعی سے پندرہ ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو سرکل آفیسر اوکاڑہ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر 17/2021 درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ افسران کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
دنیا
ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر
ہرینی امر سوریا اس سے قبل ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں
سری لنکا کےنو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کیا۔
امرسوریہ 2020 سے نیشنل پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں سینیئر لیکچرر تھیں۔
واضح رہے کہ ہرینی امر سوریا اس سے قبل ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں۔
سری لنکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں انورا کمارا ڈسانائیکے ایک مرتبہ پھر جیت حاصل کی ہے، انہوں نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں ، تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا کا قلمدان بھی سونپ دیا ۔
صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، جس سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کیا تھا۔
تفریح
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
تفریح
الوارجن کی فلم پشپا 2 کا سنسنی خیر ٹریلرجاری
ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار ہیرو الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
یوٹیوب پر 'پشپا 2- دی رول' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم کا ٹریلرہندی، تیلگو، اور تامل زبان میں جاری کیا گیا ہے جس کو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز مل چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم 5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔
خیال رہے کہ فلم پشپا کا پہلا حصہ 2021 میں ریلیز ہوا تھا،فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور ہندوستانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست تھی، فلم میں الوارجن اور رشمیکا مندانا نےمرکزی کردار نبھایا تھا۔
فلم پشپا 2- دی رول‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہےہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔
View this post on Instagram
ساوتھ انڈین ہیرو الو ارجن نے ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر فلم کا پوسٹر بھی شئیر کیا ہے۔
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف