مؤثر اقدامات پر اتفاق رائے حاصل نہیں کر سکے اور انہیں پہلے سے موجود پابندیوں پر بھی بار بار ساتھیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،ویلڈکیمپ


ایمسٹر ڈیم: ڈچ وزیرِ خارجہ سپر ویلڈکیمپ نے اسرائیل کے خلاف غزہ پر فوجی یلغار کے باعث مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل نہ ہونے پر استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ سمیت دیگر وزراء نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارراوئیوں کے معاملے پر اسرائیل کے خلاف مزید سخت پابندیاں لگانے کے حق میں کابینہ کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ویلڈ کیمپ کہا کہ وہ مؤثر اقدامات پر اتفاق رائے حاصل نہیں کر سکے اور انہیں پہلے سے موجود پابندیوں پر بھی بار بار ساتھیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ کے استعفے کے بعد نیو سوشل کنٹریکٹ جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام وزراء اور ریاستی سیکرٹریوں نے بھی یکجہتی کے طور پر نگراں حکومت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے استعفے کے بعد نیدرلینڈز کی ڈچ وزارتِ خارجہ سربراہ کے بغیر کام کر رہی ہے، ایسے وقت میں جب یورپی یونین یوکرین کو سیکیورٹی ضمانتیں دینے اور امریکا کے ساتھ ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات میں مصروف ہے۔
خیال رہے کہ کیسپر ویلڈ کی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیلی دائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے وزراء پر نیدرلینڈز میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ غزہ میں زمین پر جو کچھ ہو رہا ہے، میں دیکھ رہا ہوں، غزہ سٹی پر حملہ، مغربی کنارے میں کارروائیاں، متنازعہ سیٹلمنٹ ای 1 کی منظوری، اور مشرقی یروشلم کے حالات دیکھ رہا ہوں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- an hour ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- an hour ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 8 minutes ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago




