جی این این سوشل

تجارت

ریکوڈک منصوبےمیں سعودی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے متوقع

80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریکوڈک منصوبےمیں سعودی سرمایہ کاری  کا معاہدہ رواں ہفتے متوقع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملکی معیشت کےلئے اچھی خبر، ریکوڈک منصوبےمیں سعودی سرمایہ کاری معاہدہ رواں ہفتے ہو گا۔

80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہوگی، جبکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری ایک ہی ٹرانچ میں موصول ہوگی۔

ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔سعودی عرب سے معاہدہ طے ہونا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہوگا جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین قرض رول اوور کرے گا۔

سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں سول ملٹری فورم (ایس آئی ایف سی) نے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوں گے، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کیساتھ گزشتہ 8 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔

 

پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

یوٹیلیٹی اسٹورز کو آئی ایم ایف کی ہدایات پر بند کیا جا رہا ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر  وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلٹی اسٹورز ایسوسی ایشن درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار عرصہ 10 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور کا ملازم ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے جو 2 ارب روپے منافع کما رہا ہے اور سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو آئی ایم ایف کی ہدایات پر بند کیا جا رہا ہے، عدالت حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے مراسلے کو غیر قانونی قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک حکومت کے یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کے اقدام پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ سےمتعلق بیان کی مذمت

مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے، سعودی عرب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ سےمتعلق بیان  کی مذمت

سعودی عرب نے قابض اسرائیل کی حکومت کے ایک وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کے مطالبے سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔

سعودہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ مملکت شدت پسندی پر مبنی اس بیان کو اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی مسلسل اشتعال انگیزی کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے۔

سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ برادر فلسطینی عوام کو درپیش انسانی المیے کی روک تھام کرے۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی قوانین اور قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اسرائیلی ذمے داران سے پوچھ گچھ کے لیے سنجیدہ طریقہ کار کو فعال بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسلام آباد : فیکٹری کی چھت گرنے سے5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملبے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : فیکٹری کی چھت گرنے سے5 مزدور  ملبے تلے دب کر جاں بحق

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے ہمک میں واقع ایک فیکٹری کی چھت اچانک گرنے سے ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 7مزدور ملبے تلے دب گئے۔ 5 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملبے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے 2مزدوروں کو نکال لیا۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ 

اس وقت تک حادثے کی اصل وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف  اور ایک  کا تعلق  کراچی سے تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll