جی این این سوشل

تجارت

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

پاکستانی معیشت میں مثبت رجحانات سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے، موڈیز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر ملک کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی نئی کریڈٹ ریٹنگ Caa2 قرار دی ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی لیکویڈٹی کی صورتحال میں بہتری اور ڈیفالٹ کے خطرے میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں مثبت رجحانات سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی تصدیق ملک کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ملک کو بین الاقوامی مارکیٹ سے قرض حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

کھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر  کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی طرح بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بالنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ آزاد کشمیر کے سینئر رہنما وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

اسلام آباد میں نمازہ جنازہ کے  بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ  روانہ کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ  آزاد کشمیر کے سینئر رہنما وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے۔

چوہدری محمدعزیز کا انتقال  آج صبح اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، اسلام آباد میں نمازہ جنازہ کے  بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ  روانہ کردی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

نمازجنازہ  میں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق وزرائے اعظم سردارتنویر الیاس، سردار عتیق اور  یعقوب خان بھی شریک ہوئے۔

چوہدری عزیز 3 بار ممبر اسمبلی اور سینئر وزیر رہے، ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔

یاد رہے 2 دن قبل ہی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ 2 سب میرین کیبلز میں خرابی ہے، پی ٹی آے

ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ کی سست روی  کی وجہ  2 سب میرین کیبلز میں خرابی ہے، پی ٹی آے

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی سست روی کو 2 سب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ بتایا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو ایس ایم ڈبلیو 4 اور اے اے ای1 میں خرابی ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جبکہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll