جام کمال نے کہا کہ آئیڈیاز دنیا بھر سے دفاعی نمائش کنندگان، اعلیٰ سطح کے دفاعی وفود،تجزیہ کاروں اور تجارتی نمائندوں کے لئے ملاقات کی ایک بہترین جگہ بن گیا ہے


وزیرتجارت جام کمال خان نے آج آئیڈیاز 2024ء نمائش کی سافٹ لانچنگ کی۔
بدھ کی شام اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت نہ صرف ملک کی مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے بلکہ مناسب عسکری سازوسامان کی تجارت کے ذریعے مسابقتی بنیادوں پر اپنی مصنوعات برآمد کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
جام کمال نے کہا کہ آئیڈیاز دنیا بھر سے دفاعی نمائش کنندگان، اعلیٰ سطح کے دفاعی وفود،تجزیہ کاروں اور تجارتی نمائندوں کے لئے ملاقات کی ایک بہترین جگہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز بہتر ہم آہنگی، تعلقات، دفاعی صنعت کے دائرئہ کار اور دفاعی صنعت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حل تلاش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموش آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اسد نواز خان نے کہا کہ آئیڈیاز عالمی امن، استحکام اور قوموں کے درمیان ہم آہنگی کے لئے مشترکہ وژن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاع اور تحقیق، سائنسی ترقی، مینوفیکچرنگ اور اپنی دفاعی صلاحیتوں اور برآمدات کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لئے عالمی پلیٹ فارم کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 7 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 8 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل






