سائیکلون کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ رن آف کچ (بھارت) کے اوپر موجود کراچی سے 170 کلومیٹر دوری پر موجود ڈیپ ڈپریشن اب طوفان کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
کراچی سے 170 کلومیٹر دور ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے چھوتھا الرٹ بھی جاری کردیا۔ ڈیپ ڈپریشن کے سبب کراچی میں تیز ہواؤں کا راج ہے جس کے سبب کئی درخت گرگئے ہیں۔
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق، سسٹم آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، شام تک بحیرہ عرب اور سندھ کی ساحلی پٹی پر داخل ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا مرکز بحیرہ عرب میں داخل ہورہا ہے جو کراچی کے جنوب مشرق سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس وقت طوفان کے زیر اثر شہر میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے رن آف کچھ پر ڈیپ ڈپریشن اور شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں رن آف کچ کے علاقے کے اوپر ہواؤں کا شدید دباؤ موجود ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب آج پہنچ سکتا ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کر دیا جس کے سبب کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق رن آف کچھ، انڈیا اور ملحقہ علاقوں پر موجود سائیکلون گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھا، سائیکلون کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔
موجودہ نظام سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مزید مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ سازگار ماحولیاتی حالات اور سمندر کی سطح کا درجہ حرارت 28-29 سینٹی گریڈ کی وجہ سے آج سہ پہر یا شام کو طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
اس کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں موسلادھار/انتہائی موسلادھار بارشوں کے ساتھ وسیع بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 31 اگست تک تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹی ایم خان، ٹی اے یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں 30 اگست سے یکم ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بہت زیادہ بارش کا بھی امکان ہے۔تیز بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سندھ کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی طوفان بننے کے بعد بلوچستان کے قریب سے گزرتا عمان کی جانب بڑھے گا، کراچی سمیت دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرجانی میں سب سے زیادہ بارش 127.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
- 4 hours ago

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- 3 hours ago

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 3 hours ago

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 6 hours ago

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 6 hours ago

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 6 hours ago

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، ایک خارجی ہلاک ،دیگر زخمی حالت میں فرار
- 4 hours ago

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 34 minutes ago

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 5 hours ago

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 31 minutes ago

وزیر داخلہ کا خیبر پختونخو ا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
- 3 hours ago

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 6 hours ago