- Home
- News
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، سمندری طوفان کا پانچواں الرٹ جاری
سمندری طوفان اسنیٰ کا کراچی سے فاصلہ تقریباً 120 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 180 کلو میٹر رہ گیا ہے
کراچی: شہر میں صبح سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، برنس روڈ، ڈیفنس ویو، محمودآباد اور اختر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔
کراچی میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں کے علاوہ بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور دیگر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی پیش گوئی کی تھی، جس کے اثرات اب سندھ میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق کے سمندر تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر آنے والا سمندری طوفان اسنیٰ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھ، جس کے بعد اس کا کراچی سے فاصلہ تقریبا 120 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 180 کلومیٹر رہ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی مقام اوڑماڑہ سے طوفان کا فاصلہ 250 کلومیٹر جبکہ گوادر سے 440 کلومیٹر ہے۔ سمندری غیرمعمولی سرگرمی ابتداء میں مغرب/ شمال مغرب اور پھر مغرب/جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 2 منٹ قبل
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 16 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل