- Home
- News
قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچا دی
شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات کو بری طرح متاثر کیا
قلعہ سیف اللہ: بلوچستان کے پہاڑی علاقے قلعہ سیف اللہ میں اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ گذشتہ چند روز سے جاری ہے اور اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ سیلابی ریلوں نے گھروں کو بہا لیا، پل اور سڑکیں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر سیلاب سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے زیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سیلاب کے باعث علاقے میں امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کے بعد ٹوٹ گیا جس سے سیلابی ریلے پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہا لے گئی۔ دوسری جانب ہرنائی میں شدید بارشوں اور ریلے سے سروتی حفاظتی بند کئی جگہوں سے ٹوٹ گیا اور ریلوے پٹری کو بھی نقصان پہنچا۔
مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ متاثرین کو خوراک، پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم، سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس صورت میں صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
- 22 منٹ قبل
پنجاب حکومت کا جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
قومی معیشت کی بہتری کا منصوبہ کل شروع کیا جائے گا، وزیر منصوبہ بندی
- 2 گھنٹے قبل
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان
- 2 گھنٹے قبل
صدر مملکت و وزیر اعظم کا جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل