جی این این سوشل

دنیا

روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے، یوکرینی حکام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس کا  یوکرین کے  فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

یوکرینی حکام کے مطابق  فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے۔

البتہ تجزیہ نگاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب پولٹاوا میں 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج کا حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا جا رہا ہے، روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔

یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔

پاکستان

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

ضرار ہاشم خان کو 2 سال کے لئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضرار ہاشم خان کو کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے، سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کیلئے بذریعہ اشتہار اوپن مارکیٹ سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ نے امیدوراوں کے انٹرویوز کئے تھے۔

گریڈ 22 کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ کی سربراہی میں 5 رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شیزہ فاطمہ خواجہ، ٗ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیویارک کے گورنرکی سابق معاون پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام

پولیس نے 41 سالہ لنڈا سن اور ان کے 40 سالہ شوہر کرس ہو کو منگل کی صبح گرفتار کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیویارک کے گورنرکی سابق معاون  پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام

نیویارک کے گورنر کیتھی ہوچل کی سابق معاون لنڈا سن پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سابق معاون پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے لاکھوں ڈالر کے معاوضے اور تحفوں کے بدلے خفیہ طور پر چینی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔

پولیس نے 41 سالہ لنڈا سن اور ان کے 40 سالہ شوہر کرس ہو کو منگل کی صبح گرفتار کر کے بروکلین میں امریکی مجسٹریٹ جج پیگی کوو کے سامنے پیش کیا۔

بروکلین میں وفاقی استغاثہ کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت میں کام کرتے ہوئے سن نے تائیوان کی حکومت کے نمائندوں کو حکام سے ملاقات سے روک دیا اور نیویارک کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار کو چین کے دورے کا انتظام کرنے کی کوشش کی۔

اس کے بدلے میں چینی حکومت کے نمائندوں نے مبینہ طور پر ہو کے لیے لاکھوں ڈالر کی لین دین کا انتظام کیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ سن اور ہو نے 2024 میں فیراری روما اسپورٹس کار، نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ اور ہونولولو میں 6 ملین ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنے کے لیے رقم استعمال کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

معروف پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ اس ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو میں مائرہ خان کی شاندار اداکاری اور انرجی نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،مداح ان کے خوشگوار موڈ کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll