علاقائی
مریم نواز نے ڈی جی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا
پنجاب کے ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتی ہوں اور ان کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
ڈی جی خان : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتی ہوں اور ان کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ پروگرام پانچویں جماعت تک کے بچوں کو مفت دودھ فراہم کرے گا ،انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ سرکاری سکولوں کے بچے پرائیویٹ سکولوں کے بچوں سے پیچھے نہ رہیں اور انہیں بھی بہترین تعلیمی سہولیات میسر آئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے پاس پنجاب میں ہزاروں سکول ہیں جن میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں، پاکستان امیر ملک نہیں ہے،وسائل تھوڑے ہیں، اچھا وقت آئے گا اور آرہا ہے، پوری کوشش ہوگی بچوں کی غذائی ضرورت پوری کرنے کیلئے جو کچھ کرسکتی ہوں وہ کروں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں،جب عملی کام کرنے کی باری آتی ہے تو کچھ نظر نہیں آتا، چاہتی ہوں عملاً آپ کیلئے کچھ کرکے دکھاؤں تاکہ آپ کو لگے آپکی وزیراعلیٰ ماں کی طرح ہے، ہم ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ سے اس پروگرام کولانچ کرنے جارہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی خطاب کیا اور اس پروگرام کو ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
دنیا
یوکرین : ایف 16 لڑاکا طیاروں کی تربیت شروع
یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے سوشل میڈیا پر اس پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یوکرین کی فضا میں مزید ایف 16 طیارے موجود ہوں
یوکرین کے پائلٹوں کے پہلے گروپ نے رواں ہفتے رومانیہ کے علاقائی مرکز میں اپنی ایف 16 لڑاکا طیاروں کی تربیت شروع کر دی ہے۔
2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے کیف اپنی فضائیہ کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور مغرب سے جدید فوجی طیارے عطیہ کرنے اور فرانس سمیت نیٹو ممالک میں تربیت کے لیے پائلٹ بھیجنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
رومانیہ نے نومبر 2023 میں اپنے فیٹیسٹی ایئر بیس پر ایف -16 کی تربیت کے مرکز کا افتتاح کیا ، جس میں یوکرین کے پائلٹوں کو بھی تربیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
رومانیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان کونسٹانٹین اسپینو نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یوکرین کے پہلے چار پائلٹ اس ہفتے کے اوائل میں پہنچے تھے اور انہوں نے اپنی تربیت شروع کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عملی تربیت سال کے آخر تک شروع کی جا سکتی ہے۔
یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے سوشل میڈیا پر اس پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یوکرین کی فضا میں مزید ایف 16 طیارے موجود ہوں۔
ان طیاروں کی دیکھ بھال اس کی امریکی مینوفیکچرر لاک ہیڈ مارٹن کرتی ہے، جو تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔
فیٹیسٹی مرکز دارالحکومت بخارسٹ سے تقریبا 150 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ملک کے فضائی اڈے کا حصہ ہے اور اس کا افتتاح نیدرلینڈز کے ساتھ متعدد ایف 16 طیاروں کو تربیت کے لیے دستیاب کرانے کے معاہدے کے بعد کیا گیا تھا۔
رومانیہ کی فوج کے پاس مجموعی طور پر 26 ایف 16 طیارے ہیں جن میں سے 17 پرتگال اور 9 ناروے سے خریدے گئے تھے۔
ناروے 2025 کے آخر تک رومانیہ کو مزید 23 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔
پاکستان
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
انہوں نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق آصف درانی نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا، آصف درانی کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی آسامی خالی ہوگئی ہے۔
پاکستان
معیشت ٹیک آف پوزیشن میں ہے ، آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا ، مریم نواز
سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں ضروری اشیاء خورونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاہے اور آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دے دیا -
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لیے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے۔آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے۔معیشت کا مستحکم ہونے کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہونا خوش آئند امر ہے۔ مسلم لیگ( ن) ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہے۔ حکومتی معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں ضروری اشیاء خورونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
-
دنیا 2 دن پہلے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل
-
پاکستان 2 دن پہلے
قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان