جی این این سوشل

کھیل

ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

 سنر نے فائنل میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 6-3، 6-4، 7-5 کے سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر یہ حیران کن کامیابی حاصل کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

نیویارک : دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے ایک تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

اٹلی کے کھلاڑی سنر نے فائنل میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 6-3، 6-4، 7-5 کے سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر یہ حیران کن کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل انہوں نے اس سال کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے کیونکہ سنر مارچ میں دو بار ممنوعہ مادہ کے ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے تھے اور ان پر پابندی بھی لگی تھی۔ تاہم انہوں نے اس مشکل وقت سے نکل کر ایک شاندار واپسی کی ہے۔

سنر 1977 میں گلرمو ولاس کے بعد ایک ہی سیزن میں اپنے پہلے دو گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی اس شاندار فتح کو اپنی بیمار خالہ کو وقف کیا ہے۔

یاد رہے کہ اطالوی کھلاڑی جینک سنر کا رواں سال دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔

پاکستان

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی :ایک افسوسناک واقعے میں شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے بعد طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نمبر جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ اچانک 42 سالہ مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر اجازت دیتے ہوئے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم جب طبی عملہ مسافر کا معائنہ کرنے پہنچا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو ائیر لائن کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں طیارہ میت لے کر صبح سوا 6 بجے کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

8 ستمبر 2024 پاکستان نیوی کی جانب سے یومِ بحریہ ملی جزبے سے منایا گیا

 یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز پاکستان نیوی کی تمام مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 ستمبر 2024 پاکستان نیوی کی جانب سے یومِ بحریہ ملی جزبے سے منایا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 ستمبر 2024 پاکستان نیوی کی جانب سے یومِ بحریہ انتہائی عقیدت اور ملی جزبے سے منایا جارہا ہے۔

 یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز پاکستان نیوی کی تمام مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، 8 ستمبر 1965 کو آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکاپر حملہ کر کے ہندوستانی ریڈار سٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا ۔
پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران بحر ہند میں اپنا راج اور دبدبہ قائم رکھا اور 5 گنا بڑی بھارتی بحریہ کو بھارتی بندرگاہ میں مفلوج کر دیا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ8ستمبر کا دن پاک بحریہ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جو ہمارے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے پاکستان بحریہ خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
  نیول چیف پاک بحریہ نے کہا کہ ملکی بحری دفاع کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دور حاضر کے جدید جنگی جہا ز و ں، آبدوزوں اور میری ٹائم ایئر کرافٹس کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کر رہی ہے، آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز ، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیر دفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی  وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کاجائزہ لینےکے لئے آئی سی سی کااعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق آئی سی سی کے وفد میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے، آئی سی سی وفد لاہور، راولپنڈی اور کراچی کا دورہ کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ آئی سی سی اگلے ایک دو روز میں پی سی بی سے شیڈول شئیر کرے گی۔

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll