جی این این سوشل

دنیا

جنوبی غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، ترجمان اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی غزہ  میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گزشتہ رات جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے  2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  123 ویں اسکواڈرن کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یونٹ 669 میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاقے میں ملٹری کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکار کو نکالنے کے لیے رفح گیا تھا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ لینڈنگ کے آخری مرحلے کے دوران ہیلی کاپٹر صحیح طریقے سے زمین کو چھونے کے بجائے گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے بیان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا۔

حماس کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا

تجارت

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا!

سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا!

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی چھلانگ لگی ہے جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہو گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ منگل کو بھی سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور یہ 2900 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے ایم پاکس میں مبتلا شہری کا تعلق لوئر دیر سے ہے ، متاثرہ شہری کی ٹریول ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

 خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے 4 میں سے 3 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی کا کہنا ہے تینوں مریضوں کی رپورٹس کلیئر آگئی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی  اہلکار معطل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر ساجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحاق اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحاق اشرف کی 4 ماہ تک ملازمت معطل کی گئی ہے،  اسی طرح دوسرے سکیورٹی اہلکاروں جن میں اسسٹنٹ وقاص احمد اور دیگر 3 جونیئر اسسٹنٹ عبید اللہ، وحیدر صفدر اور محمد ہارون کو بھی ملازمت سے 4 ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا۔

9 اور 10 ستمبر کی رات گئے اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، ایم این اے نسیم الرحمٰن اور شاہ احمد خٹک کو گرفتار کرلیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll