جرم

راولپنڈی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول اور نقدی برآمد کر لی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Sep 12th 2024, 11:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولپنڈی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں امتیاز مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 2 دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔ پولیس فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے۔