جی این این سوشل

جرم

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل
گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور دو کزن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں کافی عرصے سے جھگڑہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

جرم

لاہور :طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالا شوٹر گرفتار

اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس نے جاوید بٹ کے قتل سے قبل کافی عرصے تک اس کی ریکی کی تھی، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور :طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالا شوٹر گرفتار

لاہور : لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اس قتل کا مبینہ طور پر شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس نے جاوید بٹ کے قتل سے قبل کافی عرصے تک اس کی ریکی کی تھی۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کا قتل گینگ وار کا نتیجہ تھا۔پولیس نے شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد قتل کے پس پشت عناصر کا تعین کیا جائے گا۔

پولیس نے اظہر کے علاوہ اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومتی کوششیں بے سود، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی

آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونے کے باعث پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومتی کوششیں بے سود، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی

آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے اتوار کو رات تک جاری رہنے والا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جا سکیں۔

دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کے لیے بھی گزشتہ روز تین مرتبہ وقت تبدیل کیا گیا لیکن قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا تو اس کے بعد سینیٹ کے حکام آئے اور انہوں نے بتایا کہ اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئینی کمیٹی کے بھی گزشتہ روز 4 اجلاس ہوئے جس میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاہم کسی متفقہ نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث رات گئے اسپیکر نے اجلاس آج بروز پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

آج بھی آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونے کے باعث پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا آئینی ترامیم کا پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے، آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی جیت ہوئی ہے، آئینی ترامیم کا معاملہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1458 روپے بڑھ جانے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے برعکس ملک میں پیر کے روز چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2587 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll