علاقائی

گوجرہ: شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، تیز رفتار ٹرک نے بچی سمیت 4 خواتین کو روند ڈالا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 19 2024، 9:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوجرہ: شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، تیز رفتار ٹرک نے بچی سمیت 4 خواتین کو روند ڈالا

گوجرہ: پنجاب کے شہر گوجرہ میں ایک دلخراش حادثے میں شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔ جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق منشا اوڑھ کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔ مہندی کی رسم کے بعد بچے اور خواتین سڑک کے کنارے جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ان پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں یاسمین، عاصمہ، نشا اور نمرہ نامی 4 خواتین جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔