جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

میڈیا ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم پاکستان اپنی رہائش گاہ پہنچ کر میڈیا کو پاکستان کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریف کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ  گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا طیارہ لوٹن ایئرپورٹ پر اترا، برطانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف تقریبا ایک گھنٹے بعد وسطی لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم پاکستان اپنی رہائش گاہ پہنچ کر میڈیا کو پاکستان کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریف کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہا ہوں، نیویارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔

 

دنیا

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری  کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ قطر امریکا میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزہ فری ممالک میں شامل کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا راولپنڈی کا جلسے احتجاج میں تبدیل، ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں جاری

28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن واپس لے لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا راولپنڈی کا  جلسے احتجاج میں تبدیل، ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں  جاری

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کو احتجاج میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں بھی جاری ہیں۔

پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے دائر درخواست بھی واپس لے لی اور خیبرپختونخوا کی قیادت نے احتجاج کو موثر بنانے کے لیے کارکنوں اور عہدیداروں کو کل 10 بجے نکلنے کی ہدایت کردی۔

28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن واپس لے لی گئی، پٹیشن پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ نے واپس لی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کل اڈیالہ جیل سے راولپنڈی جلسے کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کی تھی جو آج سماعت کے لیے مقرر تھی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا، پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، عراقی و نیپالی ہم منصبوں سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی  عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، عراقی  و نیپالی ہم منصبوں  سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی نیو یارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عراقی ہم منصب محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستانی زائرین کے لئے ہر سال کئے جانے والے انتظامات پر عراقی حکومت کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان عراق دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا، باہمی طور پر تعاون کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے مابین موجود استعداد سے استفادہ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ پر جاری اسرائیلی قتل عام، ظلم و جبر اور لاکھوں انسانی زندگیوں کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرانے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر بین الاقوامی مسائل پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی بہن بھائیوں کو انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے پلیٹ فارمز پر بین الاقوامی کوششوں کو مزید مؤثر اور تیز کرنے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی نیپال کے وزیراعظم کے-پی شرما اولی سے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کے-پی شرما اولی کو نیپال کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے پاکستان اور نیپال کے مابین گہرے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے نیپال کی حکومت و عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارتی، اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور نیپال کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll